کراچی، محکمہ صحت نے جناح اسپتال کو پلازما استعمال کی اجازت دیدی
کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کرونا مریضوں کے علاج کے لیے جناح اسپتال کو پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جناح اسپتال کو پلازما کے استعمال کی اجازت دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پلازما تھراپی کے لیے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے قواعد پر عمل کرنا ہوگا، ایس او پی کے تحت اسپیشل ٹیم اس کی مانیٹرنگ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال نے صورت حال سے محکمہ صحت کو آگاہ کیا تھا، محکمہ صحت سندھ نے 24 گھنٹوں کے دوران اجازت نامہ جاری کردیا۔
واضح رہے کہ جناح اسپتال اور این آئی بی ڈی کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔
ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہرشمسی کا کہنا تھا کہ خوشی ہےاین آئی بی ڈی کو کوویڈ19کے علاج کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جناح اسپتال کراچی میں پہلی بار کلینکل ٹرائل شروع کررہا ہے۔
ڈاکٹر طاہرشمسی نے بتایا تھا کہ کوویڈ کے ایک مریض کو 4 گھنٹے میں پلازما لگادیا جائے گا ، انشااللہ 2 سے4 دن میں مریض میں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔
پلازما کیا ہوتا ہے؟
انسانی جسم میں موجود خون کا وہ شفاف حصہ جو خون کے خلیات علیحدہ کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے، اسے پلازما کہتے ہیں۔ اس میں اینٹی باڈیز اور پروٹین شامل ہوتے ہیں۔ پلازما 90 فی صد پانی ہوتا ہے جس میں 10 فی صد اینٹی باڈیز موجود ہوتی ہیں۔ طبی محققین کے مطابق انسانی خون میں پلازما کی مقدار 55 فی صد ہوتی ہے۔
پلازما کیا کام کرتا ہے؟
کسی بھی انسان کے خون میں موجود پلازما دراصل بلڈ میں شامل خلیات اور اس کے ساتھ پروٹین کو تیرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ پلازما میں موجود اینٹی باڈیز انسانی جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہیں۔ خون سے الگ کیے جانے والا پلازما زرد رنگ کا ہوتا ہے۔
کراچی، محکمہ صحت نے جناح اسپتال کو پلازما استعمال کی اجازت دیدی
Reviewed by Jago Pakistan
on
10:26 PM
Rating:
No comments