وقار یونس وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار

وقار یونس وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار

کورونا کی وجہ سےدنیا مشکل حالات سےگزررہی ہے، وزیراعظم عمران خان پربہت بڑی ذمہ داری ہے: قومی باولنگ کوچ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےدنیا مشکل حالات سے گزررہی ہے، وزیراعظم عمران خان پربہت بڑی ذمہ داری ہے، میں ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کو تیار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق بولنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم وقار یونس نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا دنیا کے کئی ممالک کواپنی لپیٹ میں لےچکاہے اور دنیا مشکل حالات سےگزررہی ہے۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ناممکن ہے، اس وقت وزیراعظم عمران خان پربہت بڑی ذمہ داری ہے، میں ٹائیگرفورس کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں، فخرہے کہ میری اہلیہ فرنٹ لائن پررہتےہوئےکام کررہی ہیں۔ بولنگ کوچ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسی صورتحال کاڈٹ کرمقابلہ کرناچاہیے،شرجیل خان کوفٹنس پرکام کرنا ہوگا،ہیڈ کوچ بھی نشاندہی کرچکےہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امیدہے حسن علی جلد فٹ ہوکر پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے، سرفراز احمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی، وہ ہمارےپلان کا حصہ ہیں لیکن انہیں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ محمد عامرایک میچ وننگ بولر ہے، نوجوانوں کو موقع دینے کا مطلب یہ نہیں کہ عامر کو نظر انداز کیا گیا، وہاب ریاض اور محمدعامر سے اس بارے میں گفتگو ہوچکی ہے۔
بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرزپرغصہ آتا ہے جب وہ سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتے ہیں ، آج کےفاسٹ بولرز خود کو ان سیکوئر محفوظ کرتے ہیں، سوشل میڈیا استعمال کریں لیکن کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوزرکھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرے لیےغلط تاثردیا جاتا ہے کہ کراچی والوں کو پسند نہیں کرتا، میرے زیادہ تر دوستوں کا تعلق کراچی سے ہے۔
وقار یونس وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار وقار یونس وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار Reviewed by Jago Pakistan on 2:15 AM Rating: 5

No comments