’’شمالی کوریا میں کروناوائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے‘‘
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک میں کروناوائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی پورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے محکمہ انسدادِ وبائی مرض کا کہنا ہے ہمارے ملک میں کروناوائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے، چین میں وائرس کی خبر آتے ہی سرحدیں بند کردی تھیں۔
محکمہ کے سربراہ پاک میانگ سو نے بتایا کہ ملک میں آنے والے تمام مسافروں کو پہلے قرنطینہ میں رکھا گیا، جہاں ان کی اسکریننگ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کوئی بھی شہری کرونا کا مریض تو نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوائی اور سمندری راستے فوری بند کیے تاکہ کسی بھی طرح وبائی مرض ہمارے ملک میں داخل نہ ہوسکے، اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا عالمی سطح پر پابندیاں ہونے کی وجہ سے پہلے ہی آئسولیشن کا شکار تھا۔
خیال رہے کہ ان پابندیوں نے شمالی کوریا کو وائرس پر کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کی۔ جبکہ حالیہ دنوں غیرملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ کئی شمالی کورین فوجی اہلکار کروناوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
تاہم حکومت نے خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔
’’شمالی کوریا میں کروناوائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے‘‘
Reviewed by Jago Pakistan
on
6:04 AM
Rating:
No comments